فضل الرحمٰن، پی ٹی آئی کا موقف ایک ہے یہ حکومت ملک نہیں چلا سکتی، عمرایوب

جس طرح 26 ویں آئینی ترمیم منظور کی گئی وہ غلط تھا، رہنما پی ٹی آئی


ویب ڈیسک October 28, 2024

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن اور ہمارا موقف ایک ہے کہ یہ حکومت ملک نہیں چلا سکتی۔

عمر ایوب نے انسدادی دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جس طرح 26 ویں آئینی ترمیم منظور ہوئی وہ بھی غلط تھا اور جس پارلیمنٹ نے ترمیم منظور کی وہ بھی غلط ہے۔ مولانا فضل الرحمن اور پی ٹی آئی کا ایک ہی موقف ہے کہ یہ حکومت ملک نہیں چلا سکتی۔

عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ جو آئینی کمیٹی بنائی گئی تھی اس کا کام ہی نہیں تھا کہ آئینی ترمیم پر کام کرے۔ محسن نقوی نے 450 ارب روپے کا گندم اسکینڈل کیا۔ پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں صرف عمران خان کا بلاک ہے۔ زین قریشی نے کوئی ووٹ نہیں دیا۔ ہماری پارٹی نے شوکاز نوٹس جاری کردئیے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے