ملک ٹھیک کرنے کا ٹھیکہ صرف عمران خان نے لیا ہے اور کسی کی ذمہ داری نہیں؟ علی محمد خان

کسی عام قیدی سے بھی ایسا نہیں ہواجو عمران خان کے ساتھ ہوا،کیا نیوکلیئر ملک ایک سابق وزیراعظم کو سیکیورٹی نہیں دے سکتا؟


ویب ڈیسک October 28, 2024
(فوٹو: فائل)

اسلام آباد:

پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ کیا ملک ٹھیک کرنے کا ٹھیکہ صرف عمران خان نے لے رکھا یے؟ باقی کسی اور کی ذمہ داری نہیں ہے؟

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا ٹاک میں انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں کشمیریوں کا بلیک ڈے منایا گیا ہم نے حمایت کی، مقبوضہ کشمیر میں یہ ظلم بھارت کر رہا ہے پاکستان میں کون کر رہا ہے؟ کسی عام قیدی سے بھی آپ ایسا نہیں کرتے جو عمران خان کے ساتھ کیا گیا، ان کے سیل کی بجلی بند کی گئی، کیا نیوکلر ملک میں ایک سابق وزیر اعظم کو سیکیورٹی نہیں دی جاسکتی؟

انہوں نے کہا کہ دنیا نے دیکھا ترمیم کے لیے لوگوں کو اٹھایا گیا اور زور زبردستی کی گئی، ضمیر کے سودے کیے گئے، آج عدالت کے حکم پر آیا لیکن مجھے نہیں ملنے دیا گیا، سوال ہے آپ پک اینڈ چوز کیوں کرتے ہیں؟میں کل پھر آؤں گا،جب تک بانی نہیں نکلیں گے ہم آتے رہیں گے جب بانی نکل گئے تو پھر آپ کو آپ کی اڈیالہ جیل مبارک ہو۔

انہوں ںے کہا کہ کیا یہ پاکستان صرف عمران خان کا ہے؟ کیا ملک ٹھیک کرنے کا ٹھیکہ صرف عمران خان نے لے رکھا یے؟ باقی کسی کی ذمہ داری نہیں؟ ہماری حکومتیں ختم کی گئیں تو پھر پاکستان کو آپ چلالیں، ہم توقع رکھتے ہیں عمران خان کو باہر آنے دیا جائے کیوں کہ عدالت میں ان کا کوئی کیس نہیں۔

 

علی محمد خان نے کہا کہ علیمہ اور عظمی کے بارے میں لوگ باتیں کرتے ہیں کہ ڈیل ہے، ان سے پوچھیں کیا ڈیل ہے؟ اگر ضمانت ڈیل ہے تو ساری عدالتیں بند کر دیں، ملک چلانا ہے تو پاکستان کا نظام مضبوط کرنا ہو گا، عوام کو صرف عمران خان پر اعتماد ہے
ہم توقع رکھتے ہیں کہ نئے چیف جسٹس عدلیہ کا خیال رکھیں گے اور انکی ازادی بحال کریں گے، خط لکھنے والے6ججز انتظار کر رہے ہیں کہ ان کے ساتھ انصاف ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم بھی صرف انصاف چاہتے ہیں کوئی فیور نہیں چاہتے، آپ نے پی ٹی آئی اور بانی کے خلاف سب کرکے دیکھ لیا لیکن آپ عوام سے نہیں جیت سکے، ملک چلانا ہے تو عمران خاں کو باہر لائیں قوم اس مذاق کو مزید برداشت نہیں کرے گی، فارم 47سے پاکستان نہیں چلنے والا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے