بہنوں کی ضمانت پر عمران خان نے پوچھا کیا کوئی ڈیل ہوئی ہے؟ نورین نیازی

عمران خان کمرے میں بند ، باہر نکلنے کی اجازت نہیں، لنگر کا کھانا دیا جا رہا ہے، میڈیا سے گفتگو


ویب ڈیسک October 28, 2024
(فوٹو: فائل)

 

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی  نے کہا ہے کہ بہنوں کی ضمانت پر عمران خان نے پوچھا کہ کیا کوئی ڈیل ہوئی ہے؟۔
 
ہائی کورٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو  کرتے ہوئےبانی پی ٹی آئی کی بہن نوری نیازی نے کہا کہ عمران خان سابق وزیراعظم ہیں، انہیں جیل میں جو سہولیات ملنی چاہییں وہ نہیں مل رہیں۔
 
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے اخبار، ٹی وی، شیونگ کِٹ سمیت باقی سہولیات بھی لے لی گئی ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کو لنگر کا کھانا دے رہے ہیں، کمرے میں بند کیا اور باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں دی۔
 
نورین نیازی نے کہا کہ میری بہنوں (علیمہ خان اور عظمیٰ خان) کی ضمانت ہوئی تو بانی پی ٹی آئی پوچھ رہے تھے کہ کیا کوئی ڈیل ہوئی ہے؟۔ انہیں سمجھ نہیں آ رہی تھی کیوں کہ آج تک کوئی وہاں سے نکلا ہی نہیں۔ ان کا دل کرتا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کہیں کہ اب مجھ میں ہمت نہیں، اب میں ڈیل کرتا ہوں۔ ان کا شروع دن سے دل کرتا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ڈیل کر لیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے