لاہور؛ گڑھی شاہو میں اسلحے کے زور پر خواجہ سرا سے بدفعلی

پولیس نے خواجہ سرا عمران عرف نور کی مدعیت میں 3 نامزد اور 3 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا


ویب ڈیسک October 28, 2024
فوٹو:فائل

لاہور:

 گڑھی شاہو میں ملزمان نے خواجہ سرا کو اسلحہ کے زور پر بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا۔ 

 تھانہ گڑھی شاہو میں خواجہ سرا عمران عرف نور کی مدعیت میں 3 نامزد اور 3 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ 

درج کردہ ایف آئی آر میں مدعی نے موقف اختیار کیا ہے کہ جہانزیب ، غلام حیدر اور عزیز نامی 3 ملزمان نے فنکشن کا کہہ کر بلایا،ملزمان ایک کوارٹر میں لے گئے جہاں پہلے سے 3 افراد موجود تھے۔

ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزمان نے اسلحے کے زور پر بدفعلی کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے۔ 

پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔ 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں