باجی راؤ سنگھم اور چلبُل پانڈے کی جوڑی ؛ بگ باس 18 کا شاندار پرومو جاری

اجے دیوگن اور روہت شیٹی اپنے آنے والے فلم ’سنگھم اگین‘ کی پروموشن کے لیے بگ باس پر آئے


ویب ڈیسک October 28, 2024
فوٹو : انسٹاگرام

بالی ووڈ کے دو بڑے ایکشن ہیروز اجے دیوگن اور سلمان خان نے بگ باس 18 کے سیٹ پر ایک ساتھ نظر آ کر شائقین کو خوش کر دیا۔ 

اجے دیوگن اور روہت شیٹی اپنے آنے والے فلم سنگھم اگین کی پروموشن کے لیے بگ باس پر آئے اور اسی دوران چلبُل پانڈے کی سنگھم کے ساتھ انٹری کی تصدیق بھی ہو گئی۔

بگ باس 18 کے حالیہ ویک اینڈ کا وار میں سلمان خان نے نہ صرف کچھ کنٹسٹنٹس کو جھاڑ پلائی بلکہ ناظرین کو ایک دلچسپ سرپرائز بھی دیا جب اجے دیوگن اور روہت شیٹی سیٹ پر آئے۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by ColorsTV (@colorstv)

 

اس پرومو میں سلمان اور اجے کی اسکرین پر زبردست کیمسٹری نظر آتی ہے اور شائقین چلبُل پانڈے اور باجی راؤ سنگھم کو ایک ساتھ دیکھنے کے لیے مزید بےچین ہو گئے۔

سنگھم اگین میں اجے دیوگن، کرینہ کپور خان، ارجن کپور، ٹائیگر شروف، رنویر سنگھ، دپیکا پڈوکون، اکشے کمار اور جیکی شروف اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ یہ فلم یکم نومبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے