اسلام آباد:
اسپیکر قومی اسمبلی نے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل نو کیلیے حکومت اور اپوزیشن سے نام مانگ لیے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق 26ویں آئینی ترمیم کے تحت جوڈیشل کمیشن کی تشکیل نو کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے جوڈیشل کمیشن کا قیام عمل میں لانے کیلیے اقدامات شروع کردیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی کا باضابطہ طور پر ’’جوڈیشل کمیشن آف پاکستان‘‘ کا حصہ بننے کا فیصلہ
انہوں نے حکومت اور اپوزیشن لیڈر کو خط لکھ کر جوڈیشل کمیشن کے ممبران کے نام مانگ لیے ہیں۔
اُدھر اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اہم ترین اجلاس ہوا جس میں اراکین نے جوڈیشل کمیشن کا حصہ بننے کی منظوری دے دی۔