پنجگور میں فائرنگ سے ڈیم کی دیکھ بھال پر مامور 5افراد جاں بحق

فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے جن کی حالت خطرے سے باہر ہے، ترجمان بلوچستان حکومت


ویب ڈیسک October 29, 2024
(فوٹو: فائل)

QUETTA:

بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے پروموم میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ڈیم کی دیکھ بھال پر مامور 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے جن کی حالت خطرے سے باہر ہے، لاشوں اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامی افسران جائے موقع پر موجود ہیں اور واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کا واقعہ قابل مذمت اور ناقابل معافی ہے، دہشت گرد ترقی اور امن کے مخالف ملک دشمن عناصر کے پیروکار ہیں۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں امن و ترقی دشمن کی آنکھ میں کھٹک رہی ہے لیکن دہشت گردوں کو مذموم مقاصد میں کبھی کامیابی نہیں مل سکتی، دہشت گردوں کو نہیں چھوڑیں گے، ناحق خون کا حساب دینا ہوگا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد بزدل ہیں، جنہوں نے رات کی تاریکی میں معصوم افراد کو نشانہ بنایا، ملوث دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

تبصرے (1)

Salman Hameed | 1 month ago | Reply Mast road lahore
کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں