انتظار پنجوتھا بازیابی کیس؛ اٹارنی جنرل کو 2 روز کی مہلت

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت 2 نومبر تک ملتوی کردی


ویب ڈیسک October 29, 2024

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کے فوکل پرسن انتظار پنجوتھا کی بازیابی سے متعلق درخواست میں اٹارنی جنرل کو 2 روز کی مہلت دے دی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی۔ اٹارنی جنرل منصور عثمان عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ کوششیں جاری ہیں مجھے 2 روز کا وقت دیں ۔ تھوڑا سا ٹائم لگتا ہے پر ہو جاتا ہے۔ ہم علی بخاری صاحب سے رابطے میں ہیں۔ انشاء اللہ جمعے کو یہاں آ کر اچھی خبر دوں گا۔ علی اعجاز بٹر اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے انتظار پنجوتھا بازیابی کیس میں اٹارنی جنرل کی استدعا پر 2 روز کا وقت دیتے ہوئے کیس کی سماعت 2 نومبر تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے