سات مہینے سفر کرکے رونالڈو سے ملنے والا جنونی مداح

گونگ نے رواں سال مارچ کو صوبہ انہوئی سے اپنے طویل سفر کا آغاز کیا


ویب ڈیسک October 29, 2024

 

کرسٹیانو رونالڈو کے مداحوں کا جنون ویسے تو سبھی کو معلوم ہے لیکن حال ہی میں ایک مداح نے انوکھی مثال قائم کردی ہے۔
 
چین سے تعلق رکھنے والے ایک مداح نے فٹ بال کھلاڑی سے ملنے کے لیے چین سے سعودی عرب تک 7 مہینے تک سائیکل پر سفر کیا اور 13,000 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے کھلاڑی سے ملنے پہنچا۔
 
ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ایک 24 سالہ پرستار گونگ نے رواں سال مارچ کو صوبہ انہوئی سے اپنے طویل سفر کا آغاز کیا اور آخر کار اکتوبر کو النصر فٹ بال کلب کے سامنے رونالڈو سے ملاقات کی۔
 
جنونی مداح پہلے شمال سے بیجنگ اور پھر مغرب کا سفر کیا۔ اس کے بعد اس نے سنکیانگ سے قازقستان کا راستہ اختیار کیا اور جارجیا، ایران، قطر اور آرمینیا سمیت چھ دیگر ممالک سے گزر کر ریاض پہنچا جہاں رونالڈو اس وقت مقیم ہیں۔
 
اپنے پورے سفر میں گونگ نے اپنے ساتھ دو پاور بینک، ایک خیمہ، کھانا پکانے کے برتن، کپڑے اور دیگر ضروری سامان ساتھ رکھے۔
 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے