اسلام آباد ہائیکورٹ کا نعیم حیدر پنجھوتھ کو کسی بھی مقدمے میں اجازت کے بغیر گرفتار نہ کرنے کا حکم

نعیم حیدر پنجھوتھہ پر کتنے مقدمات ہیں تفصیلات جمع کرائیں، اسلام آباد ہائیکورٹ


ویب ڈیسک November 01, 2024

اسلام آباد:

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نعیم حیدر پنجھوتھ کی کسی بھی مقدمے میں گرفتاری عدالتی اجازت مشروط کردی اور حکم دیا ہے کہ عدالت کی اجازت کے بغیر آئندہ سماعت تک نعیم پنجھوتھ کو گرفتار نہ کیا جائے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے نعیم حیدر پنجھوتھ کی درخواست پر سماعت کے بعد حکم جاری کیا۔ فیصل چوہدری ایڈووکیٹ، اعجاز بٹر ایڈووکیٹ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ نعیم حیدر پنجھوتھ پر کتنے مقدمات ہیں تفصیلات جمع کرائیں۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ نعیم حیدر پنجھوتھ نے مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی اور گرفتاری سے روکنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے