پی ایس ایل؛ قلندرز نے ڈیرن گوف نیا کوچ مقرر کردیا

سابق انگلش کرکٹر گلوبل سپر لیگ میں اپنی ذمہ داریوں کا آغاز کریں گے


ویب ڈیسک November 02, 2024

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی دو بار کی چیمپئین فرنچائز لاہور قلندرز نے سابق انگلش کرکٹر ڈیرن گوف کو ہیڈکوچ مقرر کردیا۔


لاہور قلندرز نے سابق ہیڈکوچ عاقب جاوید کے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے منسلک ہونے کے بعد نئے سربراہ کا اعلان کیا۔

لاہور قلندرز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سابق انگلش کرکٹر ڈیرن گوف گلوبل سپر لیگ (جی ایس ایل) میں اپنی ذمہ داریوں کا آغاز کریں گے۔

اس موقع پر ڈیرن گوف کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کے ساتھ جڑنا اور کام کرنا اعزاز کی بات ہے، پلئیرز ڈویلپمنٹ پروگرام کے دوران فرنچائز کی معاونت کرچکا ہوں۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل پلیئرز سے براہ راست معاہدوں کی تجویز مسترد

لاہور قلندرز کے اونر ثمین رانا نے کہا کہ پرجوش انداز میں ڈیرن گوف کو خوش امید کہتے ہیں، ان کے تجربے سے ہماری بنیاد کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی، ڈیرن گوف 23 نومبر کو گیانا میں اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

واضح رہے کہ گلوبل سپر لیگ کا گیانا میں آغاز 26 نومبر سے ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں