ڈی آئی خان؛ بجلی کے تار سے کرنٹ لگنے سے 3 بھائیوں سمیت 4 بچے جاں بحق

جاں بحق ہونے والے بچوں میں تین بھائی اور ایک کزن شامل ہیں، عمریں 10 تا 12 سال تھیں


ویب ڈیسک November 02, 2024
فوٹو فائل

 

ڈی آئی خان: بجلی کے تار سے کرنٹ لگنے سے 4 بچے جاں بحق ہو گئے۔
 
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی آئی خان (ٹانک) کے علاقے گرہ مٹھو  میں بجلی کا تار گرنے سے کرنٹ لگنے کے نتیجے میں 4 بچے جاں بحق ہوگئے۔
 
کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونے والے چاروں بچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا،  جن کی عمریں 10 تا 12 سال  کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔ افسوس ناک واقعے میں جاں بحق ہونے والوں میں تین بھائی اور ایک کزن شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے