اجے دیوگن کی سِنگھم اگین نے دوسرے دن بھی 44 کروڑ کما کر ریکارڈ قائم کر دیا

امید کی جا رہی ہے کہ یہ فلم سِنگھم ریٹرنز اور گول مال اگین جیسے فلموں کے لائف ٹائم ریکارڈ بھی توڑ دے گی


ویب ڈیسک November 03, 2024
فوٹو : فائل

بالی وڈ کے مشہور اداکار اجے دیوگن کی نئی فلم سنگھم اگین نے دیوالی کے بعد ہفتہ کو بھی زبردست کامیابی حاصل کی ہے۔ 

فلم نے جمعہ کو 43.70 کروڑ کا بزنس کیا تھا، جس کے بعد ہفتہ کے دن مزید 44.50 کروڑ کا بزنس کیا اور شائقین کی توجہ کو اپنی طرف مائل کیا۔

سِنگھم اگین نے دو دن میں مجموعی طور پر 88.20 کروڑ روپے کما لیے ہیں، اور توقع ہے کہ آج ہی 100 کروڑ کا سنگ میل عبور کر لیا جائے گا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فلم کا مقابلہ بھول بھلیاں 3 سے ہے، جو خود بھی 40 کروڑ کے قریب کمائی کر چکی ہے، اور اس کے باوجود سِنگھم اگین نے اپنی مضبوط پکڑ برقرار رکھی ہے۔

اجے دیوگن اور ہدایتکار روہت شیٹی کی اس فلم کی کامیابی کا سفر جاری ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ یہ فلم سِنگھم ریٹرنز اور گول مال اگین جیسے فلموں کے لائف ٹائم ریکارڈ بھی توڑ دے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے