متھن چکرورتی کی سابقہ بیوی چل بسی

ہیلنا لیوک، امیتابھ بچن کی 1985 میں ریلیز ہونے والی فلم ’مرد‘ میں اپنے کردار کے لیے مشہور تھیں


ویب ڈیسک November 04, 2024

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار متھن چکرورتی عرف متھن دا کی سابقہ بیوی دنیا سے رخصت ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہیلنا لیوک بالی ووڈ کے ماضی کے مقبول اداکار متھن دا کی پہلی بیوی تھیں جو کہ خود بھی اداکاری کی دنیا سے وابستہ تھیں۔

ہیلنا نے اتوار کے روز 3 نومبر کو امریکہ میں آخری سانسیں لیں، ان کی موت کی خبر سوشل میڈیا پر ڈانسر اور اداکارہ کلپنا لیئر کی جانب سے شیئر کی گئی ہے۔

ہیلنا لیوک نے سوشل میڈیا پر اپنی موت سے کچھ دیر قبل ایک نوٹ لکھا تھا جس میں انہوں نے اپنے جذبات کا اظہار کیا تھا۔

Feeling Weird': Mithun Chakraborty's First Wife Helena Luke's Cryptic Post  Hours Before Death Reads 'No Clue Why...' | Times Now

اداکارہ نے لکھا کہ ’ عجیب لگ رہا ہے، ملے جلے جذبات اور کوئی پتہ نہیں کیوں، بے چینی ہورہی ہے‘۔

Mithun Chakraborty's first wife Helena Luke dies in the US

واضح رہے کہ ہیلنا لیوک، جو امیتابھ بچن کی 1985 میں ریلیز ہونے والی فلم ’مرد‘ میں اپنے کردار کے لیے مشہور تھیں، کی متھن چکرورتی سے شادی ہوئی تھی لیکن افسوس کہ ان کی شادی چار ماہ کے اندر ہی ختم ہو گئی اور دونوں نے راہیں جدا کرلیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے