کراچی: مبینہ پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والا ڈاکو ہلاک

ہلاک ہونے والے ڈاکو کو کرمنل ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے، پولیس


اسٹاف رپورٹر November 05, 2024
(فوٹو: فائل)

لانڈھی پولیس کے ہاتھوں بابر مارکیٹ کے قریب مبینہ مقابلے میں زخمی ہونے والا ڈاکو دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

لانڈھی پولیس کے ہاتھوں بابر مارکیٹ کے قریب مبینہ مقابلے میں زخمی ہونے والا ڈاکو دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

ایس ایچ او وسیم انیس نے بتایا کہ ہلاک ہونے والا ڈاکو علی اکبر یکم نومبر کو پولیس مقابلے میں زخمی ہوا تھا جسے ایک گولی ٹانگ پر جبکہ دوسری کمر پر لگی تھی جو دوسری جانب پیٹ سے پار ہوگئی تھی جبکہ پولیس نے ایک ہلاک ڈکیت کے ساتھی سہیل کو زخمی حالت میں گرفتار کیا تھا جبکہ مقابلے کے دوران دیگر 4 ساتھی یاسر، زمان، دلدار اور علی موقع سے فرار ہوگئے تھے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والے ڈاکو کو کرمنل ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے جبکہ مقابلے کے دوران فرار ہونے والے ہلاک ڈکیت کے ساتھی دلدار کو زبیر کے ہمراہ پولیس نے لانڈھی خرم آباد پائپ فیکٹری کے قریب سے گرفتار کیا تھا جس کے قبضے 2 پستول اور چھینے ہوئے 43 موبائل فونز، نقدی اور 7 پرس پولیس نے برآمد کیے گئے جبکہ دیگر کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے