کراچی میں  ڈکیت شہری سے موٹرسائیکل چھین کر فرار؛ وڈیو وائرل

بفرزون سیکٹر 15 اے 2 میں مسلح ڈکیت واردات کرکے فرار ہو گئے


ویب ڈیسک November 06, 2024
بفرزون میں اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل چھیننے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی

کراچی:

ڈکیت دن دیہاڑے شہری سے 125 موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے، جس کی وڈیو وائرل ہو گئی۔

شہر قائد میں ڈکیتوں اور چوروں کا راج ہے جب کہ اسٹریٹ کرائم میں بھی خاطر خواہ کمی نہیں آ رہی۔ پولیس کے اقدامات جرائم کو قابو کرنے میں ناکافی دکھائی دیتے ہیں جب کہ آئی جی سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ اسٹریٹ کرائم میں کمی تبھی آ سکتی ہے جب ملزمان کی شناخت ہو، اور گرفتاری کے بعد انہیں سزا ہو۔
 
کراچی میں پیش آنے والے ایک تازہ واقعے میں بفرزون کے علاقے سیکٹر 15 اے 2 میں دن دیہاڑے مسلح ڈکیت ایک شہری سے 125 موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی۔
 
وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شہری اپنی موٹر سائیکل پر بیٹھا ہے کہ اچانک 2 نامعلوم مسلح ملزمان آتے ہیں، جن میں سے ایک اسلحہ تان لیتا ہے اور موٹر سائیکل سے اترنے کا اشارہ کرتا ہے۔ اسی اثنا می دوسرا ڈکیت موٹر سائیکل پر سوار ہوتا ہے اور دونوں وہاں سے فرار ہو جاتے ہیں۔
 
پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان اور موٹر سائیکل کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے