سوات: مینگورہ میں فائرنگ سے خواجہ سرا زخمی

پولیس نے ملزم نورزادہ کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کردیا


ویب ڈیسک November 17, 2024

مینگورہ میں ملزم کی فائرنگ سے خواجہ سرا یاسین زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم نورزادہ نے خواجہ سرا یاسین پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں خواجہ سرا زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے ملزم نورزادہ کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کردیا۔

مقبول خبریں