جونئیر ایشیاء ہاکی کپ میں پاکستان نے لگاتار دوسری کامیابی اپنے نام کرلی۔ گرین شرٹس نے بنگلا دیش کے خلاف شاندار پرفارمنس دیتے ہوئے 0-6 سے ہرادیا۔
انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کا ایمرجنگ ایوارڈ جتنے والے سفیان خان نے ہیٹرک مکمل کرتے ہوئے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ محمد عماد، رانا ولید اور زکریا حیات نے ایک ایک گول سکور کیا۔
بنگلا دیش کی ٹیم کھیل کے اختتام تک گول سکور کرنے میں ناکام رہی۔
پاکستان اپنا تیسرا میچ 30 نومبر کو عمان کے خلاف جبکہ پول کا آخری میچ یکم دسمبر کو ملائشیا کے خلاف کھیلے گا۔جمعے کو پاکستانی ٹیم کا کوئی میچ نہیں۔
مزید پڑھیں: جونیئر ایشیا ہاکی کپ؛ پاکستان نے چین کو دو کے مقابلے میں سات گول سے شکست دے دی
ہفتےکے روز چار میچ ہوں گےجس میں پاکستان دن کا آخری میچ کھیلے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے ہوگا۔