چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کی عدم شرکت، دفتر خارجہ کا مؤقف سامنے آگیا

کھیلوں کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہیے، ترجمان


ویب ڈیسک November 29, 2024

چیمپینز ٹرافی میں بھارت کی عدم شمولیت پر دفترخارجہ کا ردعمل سامنے آگیا۔

ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان کا مؤقف ہے کہ کھیلوں کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہیے۔ آئندہ سال چیمپینز ٹرافی کی میزبانی کریں گے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ تمام ٹیمیں پاکستان میں منعقد ہونے والی چیمپینز ٹرافی میں شرکت کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا یہی موقف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں بھی واضح طور پر پیش کیا جا چکاہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ میزبانی سے متعلق فیصلہ آج ہوجائے گا

واضح رہے کہ بھارت چیمپینز ٹرافی میں شرکت کے لیے پاکستان آنے سے انکار کرچکا ہے جب کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے علاوہ تمام ٹیمیں ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گی۔

میگا ایونٹ کی میزبانی کے فرائض پاکستان کے سپرد ہیں تاہم بھارتی انکار کے بعد آئی سی سی کے پیش کردہ ہائبرڈ ماڈل کو چیئرمین پی سی بی اور حکومت نے ماننے سے صاف انکار کرتے ہوئے دوٹوک پیغام دیا ہے کہ فیصلہ برابری کی بنیاد پر ہوگا۔ اگر بھارت کو کسی قسم کا فائدہ پہنچایا گیا تو پاکستان آئندہ ایونٹس میں روایتی حریف کے خلاف کسی بھی میدان میں کھیلنے سے صاف انکار کردے گا۔

اُدھر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) اپنے اسپانسرز اور پیسے کا رعب دکھاتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو ہائبرڈ ماڈل پر ایونٹ کروانے کےلیے مجبور کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں