بورے والا؛ کمرے میں گیس سلنڈر پھٹنے سے تین افراد جاں بحق ایک خاتون شدید زخمی

جھلس کر جاں بحق ہونے والوں میں دو معصوم بچے اور ان کے والد شامل ہیں جبکہ بچوں کی ماں کی حالت تشویش ناک ہے


ویب ڈیسک November 30, 2024

بورے والا میں کمرے کے اندر گیس سلنڈر پھٹنے سے تین افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق گھر کے اندر کمرے میں سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں تین افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے جن میں دو معصوم بچے اور ان کے والد شامل ہیں جبکہ بچوں کی ماں کو تشویش ناک حالت میں ملتاں نشتر اسپتال ریفر کیا گیا۔

یہ واقعہ فرید ٹاؤن کے علاقے میں پیش آیا جہاں دانش اپنی فیملی کے ساتھ سو رہا تھا اور 6 ماہ کے بچے کے لیے دودھ گرم کرنے کی غرض سے کمرے میں سلنڈر کو چلایا گیا جو دھماکے سے پھٹ گیا اور کمرے میں آگ پھیل گئی جس کی زد میں آکر تین افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جھلس کر جاں بحق ہونے والوں میں بچوں کا والد دانش رضا، دو سالہ ایان عباس اور 6 ماہ کا فرحان عباس شامل ہیں جبکہ بچوں کی والدہ جھلس کر شدید زخمی ہے جان بحق افراد اور زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے