اسموگ کے باعث 68 فیصد پاکستانی طبی مسائل کا شکار ہیں، سروے رپورٹ

68 فیصد نے کھانسی، 66 فیصد نے فلو، 37 فیصد نے سانس لینے میں دشواری جبکہ 29 فیصد نے آنکھوں میں جلن کی شکایت کی


ویب ڈیسک November 30, 2024

اپسوس پاکستان کی نئی سروے رپورٹ میں کہا گیا کہ 68 فیصد پاکستانی اسموگ کی وجہ سے مختلف طبی مسائل کا شکار ہیں۔

سروے رپورٹ کے مطابق 68 فیصد نے کھانسی، 66 فیصد نے فلو، 37 فیصد نے سانس لینے میں دشواری جبکہ 29 فیصد نے آنکھوں میں جلن کی شکایت کی ہے۔

ان طبی مسائل کا شکار ہونے والوں میں سب سے زیادہ شرح پنجاب میں 77 فیصد ریکارڈ کی گئی جس میں راولپنڈی اور اسلام آباد میں 87 فیصد جبکہ لاہور میں 84 فیصد افراد نے سانس کے امراض میں مبتلا ہونے کا بتایا۔

سروے کے مطابق خیبرپختونخوا کے شہر پشاور میں 76 فیصد افراد نے اسموگ کی وجہ سے سانس کے امراض میں مبتلا ہونے کی شکایت کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے