جونیئر ہاکی ایشیا کپ، پاکستان نے عمان کو 0-7 سے شکست دے دی

مہمان ٹیم کھیل کے اختتام تک کوئی گول نہیں کرسکی


ویب ڈیسک December 01, 2024

مسقط: جونئیر ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان نے سیمی فائنل میں عمان کو 7 گول سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق مسقط کے دارالحکومت عمان میں کھیلے گئے جونیئر ہاکی ایشیا کپ کے میچ میں پاکستان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔

میچ کے آغاز سے ہی قومی ٹیم کھلاڑی کھیل پر حاوی رہے۔کپتان حنان شاہد نے پہلے ہی منٹ میں گول کیا پھر پہلا کوارٹر ختم ہونے سے پہلے پاکستان کو 2 ، صفر کی برتری حاصل ہوئی۔

آخری کوارٹر ختم ہونے سے قبل پاکستان کو 5 گول کی برتری حاصل تھی اس کے بعد مزید دو گول ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے رانا ولید نے دوگول کیے جبکہ ندیم خان، کپتان حنان شاہد، قیوم ڈوگر، سفیان خان اور بشارت نے ایک ایک گول کیا۔ 

پاکستان اپنا آخری پول میچ کل ملائیشیا سے کھیلے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں