گورنر خیبرپختونخوا کی بلاول بھٹو سے ملاقات، اے پی سی پر بریفنگ دی

پشاور میں ہونے والی تاریخی آل پارٹیز کانفرنس ایک اہم قدم ہے، بلاول بھٹو


ویب ڈیسک December 05, 2024
فوٹو: ایکسپریس نیوز

اسلام آباد:

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی اور انہیں پشاور میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس سے متعلق بریفنگ دی۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات میں چیئرمین پیپلزپارٹی کو بتایا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں خیبرپختونخوا کی 16 جماعتیں شریک تھیں، جبکہ پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں قیام امن اور صوبائی وسائل کے وفاق سے تنازع کے حوالے سے ہونے والی اے پی سی کا بائیکاٹ کیا۔ 

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پشاور میں ہونے والی تاریخی آل پارٹیز کانفرنس ایک اہم قدم ہے، انہوں نے کہا کہ میں خیبرپختونخوا کے وسائل اور صوبے میں قیام امن کے لیے آپ کے ساتھ کھڑا ہوں۔ 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں