شارع فیصل پر سیکیورٹی کمپنی کی کیش وین الٹ گئی

حادثے کی باعث شدید ٹریفک جام ہوگیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا


اسٹاف رپورٹر December 06, 2024

کراچی:

شارع فیصل کاشف سینٹر کے سامنے سیکیورٹی کمپنی کی کیش وین الٹ گئی۔

حادثے کے باعث شارع فیصل پر شدید ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں، ٹریفک پولیس اور رینجرز اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔

کرین کی مدد سے کیش وین کو شارع فیصل سے ہٹاکر ٹریفک بحال کردی گئی، ٹریفک پولیس کے مطابق کیش وین ٹائی راڈ ٹوٹنے کے باعث الٹی، حادثے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں