ملک میں 8دسمبر سے بارش اور برفباری متوقع، سردی کی شدت میں اضافے کا امکان

مغربی ہواؤں کے سلسلے کے سبب درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوگی، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک December 06, 2024

اسلام آباد:

ملک کے بیشتر علاقوں میں 8 دسمبر سے بارش اور برفباری کا امکان ہے جس کے سبب سردی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے سردی کی شدت میں اضافے، بارش اور برفباری کی ایڈوائزری جاری کر دی جس کے مطابق کل سے ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہوگا جس کے سبب 8 سے 14 دسمبر کے دوران درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوگی۔

پنجاب، کے پی، کشمیر اور گلگت بلتستان میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری جبکہ بلوچستان میں درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ گر سکتا ہے۔

ملک کے میدانی علاقوں میں کہرا پڑنے اور پنجاب سمیت بلوچستان میں سرد ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

اسی طرح، 7 سے 8 دسمبر اور 11 سمبر کو چترال، مالاکنڈ، مانسہرہ، دیر، ایبٹ آباد، ہنزہ، اسکردو اور نیلم سمیت مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ 7 سے 8 سمبر کے دوران مری، گلیات، اٹک، چکوال، گجرانوالہ، لاہور سرگودھا اور خوشاب میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے ایڈوائزری میں کہا ہے کہ شدید سردی میں باہر نکلنے اور بے جا سفر سے اجتناب کریں، ریسکیو ادارے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں