روزمرہ کی زندگی سے بیزار شخص نے خود کو گرفتار کروالیا

شہری کی سوشل میڈیا پوسٹ نے چینی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی توجہ حاصل کرلی


ویب ڈیسک December 06, 2024

اپنی روزمرہ کی زندگی سے بیزار ایک چینی شہری کو حال ہی میں سوشل میڈیا پر خود ہی اپنے نام پر ’مطلوب‘ کا اشتہار لگانے کیوجہ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
 

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہری نے سوشل میڈیا پر ان گنت جرائم کو خود ہی اپنے نام سے منسوب کرکے پوسٹ اپلوڈ کردی جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شہری کو گرفتار کیا۔

شمالی چین سے تعلق رکھنے والے ایک شہری نے قٓصداً سوشل میڈیا پر اپنے بارے میں جھوٹ پھیلادیا جس میں یہ بھی شامل ہے کہ اس نے حال ہی میں ایک کمپنی سے 30 ملین یوآن (40 لاکھ ڈالرز) بھتہ لیا اور اس کے پاس آتشیں اسلحہ اور گولہ بارود ہے۔

نامعلوم شہری نے لوگوں کو چیلنج بھی کیا کہ اگر وہ 30,000 یوآن (4,000 ڈالرز) انعام چاہتے ہیں تو اسے تلاش کرکے دکھائیں۔

شہری کی پوسٹ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی تاہم اس نے سوشل میڈیا پر نگرانی کرنے والے چینی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی توجہ بھی حاصل کرلی اور انہوں نے شہری کو جیل میں دال دیا۔

تاہم بعد میں تفتیش سے پتہ چلا کہ شہری اپنی زندگی میں بیزار تھا، لہٰذا وہ کوئی ایڈوینچر کا خواہشمندر تھا جس کی وجہ سے اس نے یہ قدم اٹھایا۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں