چیئرمین ایف بی آر کی پی بی اے کے تحفظات فوری دور کرنے کی ہدایت

پی بی اے وفد کی چیئرمین ایف بی آر سے ملاقات، سیلز ٹیکس ود ہولڈنگ ایڈجسٹمنٹ کے مسئلے سے آگاہ کیا


ویب ڈیسک December 07, 2024
فوٹو فائل

کراچی: پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) کے مطالبے پر چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سیلز ٹیکس فارم کی تبدیلی سے درپیش مسئلے کو فوری حل کرنے کی ہدایت کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال سے ملاقات کی۔

پی بی اے کے وفد میں اعجاز الحق، کاظم خان، محسن بلال خان، محمد علی بٹ اور اعجاز بھٹہ شامل تھے۔

وفد نے چیئرمین ایف بی آر اور ان لینڈ ریونیو پالیسی کے ممبر ڈاکٹر نجیب سے ملاقات کی اور براڈ کاسٹنگ انڈسٹری کو سیلز ٹیکس ود ہولڈنگ ایڈجسٹمنٹ کی سہولت کو آن لائن سیلز ٹیکس ریٹرن فارم سے ہٹانے کی وجہ سے پیدا ہونے والی مشکلات اور پیچیدگیوں سے آگاہ کیا۔

پی بی اے وفد نے ایف بی آر حکام کو بتایا کہ ٹیکس پورٹل پر تبدیلی براڈ کاسٹنگ انڈسٹری کیلیے غیر معمولی مالی بوجھ کا باعث بن رہی ہے۔

چیئرمین ایف بی آر نے براڈ کاسٹ ایسوسی ایشن کے وفد کے تحفظات کو سُن کر متعلقہ افسران کو فارم میں فوری درستی کی ہدایت کی۔

اس پر وفد نے انڈسٹری کو ہونے والے مالی نقصان سے بچانے پر چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال اور ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں