اے پی ڈھلوں کا انکشاف: "ملائکہ اروڑا میری بچپن کی کرش تھیں"

کنسرٹ میں دیگر مشہور شخصیات جیسے مرنال ٹھاکر اور بھومی پیڈنیکر بھی موجود تھیں


ویب ڈیسک December 08, 2024

انڈو-کینیڈین ریپر اور گلوکار اے پی ڈھلوں نے 7 دسمبر کو ممبئی کے باندرہ کرلا کمپلیکس میں اپنے انڈیا ٹور کا شاندار آغاز کیا۔ ہزاروں مداحوں کی موجودگی میں، ایک خاص لمحہ تب آیا جب بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ملائکہ اروڑا اسٹیج پر ان کے ساتھ آئیں۔

کنسرٹ کے دوران، اے پی ڈھلوں نے اپنی مشہور گیتوں جیسے ’Excuses‘، ’Brown Munde‘، ’Dil Nu‘ اور نئے ای پی کے گانے ’Bora Bora‘ اور ’Old Money‘ سے مداحوں کو محظوظ کیا۔

کنسرٹ کے دوران جب انہوں نے ملائکہ کو ہجوم میں دیکھا تو اسٹیج پر مدعو کیا اور انکشاف کیا کہ، "یہ میری بچپن کی کرش تھیں۔"

وائرل ویڈیوز میں ملائکہ اروڑا کو اے پی ڈھلوں کے گانوں پر جھومتے ہوئے اور دونوں کو اسٹیج پر گلے ملتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جس نے مداحوں کو خوشی سے جھومنے پر مجبور کر دیا۔

کنسرٹ میں ایک دلچسپ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اے پی ڈھلوں اسٹیج کی طرف بھاگتے ہوئے تقریباً گر پڑے۔ تاہم، انہوں نے بڑی مہارت سے خود کو سنبھالا اور اپنی مسکراہٹ کے ساتھ پرفارمنس جاری رکھی، جسے مداحوں نے خوب سراہا۔

کنسرٹ میں دیگر مشہور شخصیات جیسے مرنال ٹھاکر اور بھومی پیڈنیکر بھی موجود تھیں، جنہوں نے کنسرٹ کے لمحات کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔ یہ کنسرٹ اے پی ڈھلوں کے دوسرے انڈیا ٹور کا آغاز تھا، جو 14 دسمبر کو نئی دہلی اور 21 دسمبر کو چندی گڑھ میں ختم ہوگا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں