اکشے کمار کی ہارر کامیڈی فلم "بھوت بنگلہ" کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ آگئی

اس فلم کے ذریعے اکشے اور مشہور ہدایت کار پریہ درشن 14 سال بعد دوبارہ ایک ساتھ کام کر رہے ہیں


ویب ڈیسک December 10, 2024

بالی ووڈ کے سپر اسٹار اکشے کمار نے اپنی آنے والی ہارر کامیڈی فلم "بھوت بنگلہ" کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ 

فلم 2 اپریل 2026 کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی اور اس فلم کے ذریعے اکشے اور مشہور ہدایت کار پریہ درشن 14 سال بعد دوبارہ ایک ساتھ کام کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے مداحوں میں بے پناہ جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔

اکشے کمار نے سوشل میڈیا پر فلم کا پہلا پوسٹر جاری کیا، جس میں وہ پرانے زمانے کے ڈیٹیکٹیو کے لباس میں نظر آ رہے ہیں۔ پوسٹر میں ایک پراسرار گوتھک مینشن اور چمگادڑوں کے ساتھ طوفانی آسمان دکھایا گیا ہے، جو فلم کے ہارر کامیڈی پہلو کو اجاگر کرتا ہے۔

فلم کی اعلان پر اکشے نے کہا:"پریہ درشن کے ساتھ 14 سال بعد کام کرنے پر بے حد خوش ہوں۔ یہ پروجیکٹ ایک خواب کی تعبیر ہے اور میں اسے آپ سب کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے بے تاب ہوں۔"

 

اکشے کمار اور پریہ درشن نے اس سے قبل کئی کامیاب فلمیں دیں، جن میں "ہیرا پھیری"، "گرم مسالا"، "بھول بھلیاں"، "بھاگم بھاگ" اور "دی دانا دن" شامل ہیں۔ ان فلموں نے ناظرین کے دل جیتے اور آج بھی بالی ووڈ کلچر کا حصہ ہیں۔

فلم بالاجی ٹیلی فلمز اور کیپ آف گڈ فلمز کے بینر تلے بنائی جا رہی ہے، اور اس کے پروڈیوسرز میں اکشے کمار، شوبھا کپور، ایکتا کپور، فرح شیخ اور ویدانت وکاس بالی شامل ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں