بابراعظم کی ٹی 20 اور ٹیسٹ رینکنگ میں ترقی

جو روٹ ٹیسٹ بیٹرز میں پہلے نمبر پر آگئے


ویب ڈیسک December 18, 2024
بابراعظم نے ٹی20 میں ریکارڈ بنایا—فائل/فوٹو: آئی سی سی

کراچی:

آئی سی سی نے ہفتہ وار رینکنگ جاری کردی، بابراعظم کی ٹی20 اور ٹیسٹ رینکنگ میں ترقی ہوگئی۔


آئی سی سی کی نئی رینکنگ کے مطابق انگلش بیٹسمین جو روٹ نے ٹیسٹ بیٹرز میں پہلے نمبر پر آگئے، جو روٹ اپنے ہم وطن ہیری بروک کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون ٹیسٹ بلے باز بنے ہیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ انگلینڈ کو نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے آخری ٹیسٹ میں شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن اسی میچ میں جو روٹ نے پہلی اننگز میں 32 رنز اور دوسری اننگز 54 رنز بنائے تھے۔

تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستانی بلے باز بابر اعظم ایک درجہ بہتری کے ساتھ 17 ویں نمبر پر آگئے، بھارتی بلے باز شبمن گل ایک درجہ چھلانگ لگا کر 16 ویں نمبر پر آگئے۔

مزید پڑھیں: سلمان آغا نے جنوبی افریقا کیخلاف کون سا ریکارڈ بنایا؟

بھارتی کپتان روہت شرما ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں 30 ویں، ویرات کوہلی 20 ویں اور محمد رضوان 21 ویں نمبر پر ہیں۔

ٹیسٹ بولرز میں جسپریت بمراہ بدستور سرفہرست ہیں، جنوبی افریقا کے کاگیسو ربادا دوسرے اور آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ تیسرے نمبر پر برقرار ہیں۔

مزید پڑھیں: صائم جنوبی افریقا میں سینچری بنانے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے

ٹی توئنٹی بیٹرز میں بابراعظم ایک درجہ ترقی پاکر چھٹے نمبر پر آگئے، محمد رضوان دو درجے تنزلی کے بعد آٹھویں نمبر پر چلے گئے، جنوبی افریقا کے ریزا ہینڈرکس 6 درجے بہتری کے ساتھ نویں نمبر پر آگئے۔

مقبول خبریں