رونالڈینو نے تاریخ کے سب سے بہترین فٹبالر کا نام بتادیا؟

سابق فٹبالر نے میسی، رونالڈو میراڈونا، نیمار میں کسی کا انتخاب نہیں کیا


ویب ڈیسک December 27, 2024

سابق برازیلین اسٹار رونالڈینو نے لیونل میسی کو تاریخ کے بہترین فٹبالر کے طور پر منتخب نہ کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل کو فیفا ورلڈکپ جتوانے والی ٹیم کے رکن سابق فٹبالر رونالڈینو نے تاریخ کے بہترین فٹبالر کے طور پر اپنے ملک کے سابق عظیم فٹبالر ایڈسن آرانٹس ڈو نیسکیمینٹو (پیلے) کا انتخاب کیا۔

رونالڈینو سے حالیہ انٹرویو میں سوال کیا گیا کہ ان کے خیال میں فٹ بال کی تاریخ میں سب سے بہتر کون ہے؟ جس پر فٹبالر نے بےساختہ پیلے کا نام لیا۔

مزید پڑھیں: اے آئی ٹیکنالوجی نے رونالڈو کو اہلیہ کے ہمراہ زیارت کروادی

انہوں نے دیگر فٹبال لیجنڈز جیسے زینڈین زیڈان، نیمار، رونالڈو، فرانز بیکن باؤر، ڈیاگو میراڈونا، جوہان کروف، کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی کے ناموں کا ذکر نہیں کیا۔

رونالڈینو کے ردعمل نے مداحوں میں حیرت کا باعث بنا کیونکہ یہ توقع کی جارہی تھی کہ وہ میسی کا انتخاب کریں گے، جو بارسلونا میں انکے جانشین سمجھے جاتے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں