روٹیوں کی گولائی جانچنے والا اے آئی ٹول متعارف

یہ سب اس وقت شروع ہوا جب ایک خاتون صارف نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا کہ گول روٹی بنانا بھی ایک فن ہے


ویب ڈیسک February 04, 2025

نئے اے آئی ٹول rotichecker.ai نے اپنے منفرد کام کی وجہ سے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کرلی ہے۔

یہ ایک جدید اے آئی ٹول ہے جسے چپاتیوں کی گولائی کا اندازہ لگانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اسے بنگلورو میں ایک آئی آئی ٹی گریجویٹ انیمیش چوہان نے بنایا ہے۔

یہ سب اس وقت شروع ہوا جب ایک خاتون صارف نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنی گول روٹی دِکھا رہی ہیں اور کیپشن میں کہتی ہیں کہ بالکل گول روٹی بنانا بھی ایک فن ہے۔

جواب میں انیمیش چوہان نے اے آئی ٹول متعارف کرایا جو روٹی کے گول ہونے کا اندازہ لگا سکتا ہے۔ چوہان نے پھر اسے صارف کی روٹی پر آزمایا جس کے بعد اے آئی ٹول نے روٹی گول پن کو 100 میں سے 91 اسکور دیے۔

اس کے بعد چوہان نے عوامی سطح پر ایک چیلنج دیا جس میں کہا گیا کہ اگر پوسٹ کو 420 لائکس ملتے ہیں تو وہ اس ٹول کے لنک کو سب کیلئے دستیاب کر دیں گے۔ جس پر پوسٹ تیزی سے وائرل ہونا شروع ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں