بھارتی ٹیم کے تھرو اسپیشلسٹ کو تماشائی سمجھ کر پولیس نے روک لیا

واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگئی


ویب ڈیسک February 04, 2025

بھارتی کرکٹ ٹیم کے معاون عملے کے تھرو اسپیشلسٹ راگھو کو پولیس نے تماشائی سمجھ کر روک لیا۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کیخلاف 3 ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کیلئے رات گئے بھارتی ٹیم ناگپور پہنچی تو ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے معاون عملے میں شامل تھرو اسپیشلسٹ راگھو کو سیکیورٹی پر معمور بھارتی پولیس اہلکاروں نے ٹیم ہوٹل میں جانے سے روک دیا، جس کے بعد انہوں نے بتایا کہ وہ ٹیم کے رکن ہے تو انہیں جانے کی اجازت دی گئی۔

مزید پڑھیں: کوہلی کے پاس سچن کا 19 سال پُرانا ریکارڈ توڑنے کا موقع

واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جبکہ صارفین پولیس اہلکار کے رویے پر نالاں ہیں اور کہنا ہے کہ سیکیورٹی کن کی جارہی ہے پتہ ہی نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ بابراعظم کو سچن ٹنڈولکر بننے کا موقع مل گیا، مگر کیسے؟

واضح رہے کہ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 6 فروری کو ناگپور میں ہوگا جبکہ اگلے دو میچز 9 اور 12 فروری شیڈول ہیں، جس کے بعد دونوں ٹیمیں چیمپئینز ٹرافی میں شرکت کیلئے دبئی اور پاکستان کا رخ کریں گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں