پشاور ہائیکورٹ کے  نئے 10 ججز نے حلف اٹھالیا

ایڈیشنل ججز کی حلف لینے کے بعد پشاور ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد 23 ہوگئی ہے۔


ویب ڈیسک February 04, 2025

 پشاور ہائیکورٹ کے  نئے دس ججز نے حلف اٹھالیا، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اشتیاق ابراہیم نے نئے ججوں سے حلف اٹھا لیا۔

حلف برادری کی تقریب پشاور ہائیکورٹ میں حلف اٹھانے والوں میں جسٹس طارق افریدی، جسٹس عبدالفیاض، جسٹس فرح جمشید، جسٹس انعام اللہ جسٹس ثابت اللہ خان،  جسٹس صلاح الدین، جسٹس صادق علی، جسٹس مدثر امیر جسٹس اورنگزیب اور جسٹس قاضی جواد احسان نے بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔

حلف برداری تقریب میں پشاور ہائیکورٹ کے ججز، سیشن ججز، وکلاء اور نئے حلف اٹھانے والے ججز کے فیملی ممبران نے بھی شرکت کی،  نئے ایڈیشنل ججز کی حلف لینے کے بعد پشاور ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد 23 ہوگئی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں