گولیوں کو چکما دینے کا دعویٰ کرنے والا نوجوان دوست کے ہاتھوں ہلاک

نوجوان کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا


ویب ڈیسک February 04, 2025

امریکا میں ایک شخص کو اپنے دوست کو قتل کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے جس نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ گولیوں سے بچ سکتا ہے۔

امریکی ریاست یوٹاہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو حال ہی میں گرفتار کیا گیا ہے جس پر مبینہ طور پر اپنے دوست کو قتل کرنے کا الزام ہے کیونکہ دوست نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ گولیوں سے بچ سکتا ہے۔

23 سالہ ایشٹن جوناتھن مین کو بندوق اور چرس کے استعمال کیوجہ سے قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

دن کے آغاز پر ہی ہیلپ لائن پر کال موصول ہوئی جس میں سیکورٹی اہلکاروں کو گولی چلنے کی اطلاع دی گئی۔ جائے وقوعہ پر پہنچ کر اہلکاروں نے ایک نوجوان کو فرش پر گرا ہوا پایا جس کے سینے پر گولی لگی ہوئی تھی۔

متاثرہ کو فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا لیکن وہاں نوجوان جانبر نہ ہوسکا۔ ایشٹن نے بعد میں پولیس کو بتایا کہ اس کا دوست بار بار دعویٰ کررہا تھا کہ وہ بندوق سے نکلی گولی سے باآسانی بچ سکتا ہے جسکا ثبوت دینے کیلئے اس نے گولی چلانے کو کہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں