لاہور پولیس کی  قحبہ خانوں کیخلاف کارروائیاں،  7 خواتین سمیت 17 ملزمان گرفتار

ملزمان کو ہوٹلز کی آڑ میں قائم قحبہ خانوں سے حراست میں لیا گیا،،مقدمات درج کرکے انویسٹیگیشن حکام کے حوالے کردیا گیا


ویب ڈیسک February 04, 2025

لاہور پولیس نے غالب مارکیٹ  قحبہ خانوں کیخلاف یکے بعد دیگرے کارروائیاں کرتے ہوئے  7 خواتین سمیت 17 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ 

لاہور پولیس نے بتایا کہ ملزمان کو ہوٹلز کی آڑ میں قائم قحبہ خانوں سے حراست میں لیا گیا، ملزمان میں شگفتہ، کرن، اقرار، مافیا، نعمان، کرامت، نیلم، عنایا اور معصومہ شامل ہیں، ملزمان میں عباس, مبشر، ارسلان، فرزند، فیصل، ناصر، ناظم اور سبطین بھی شامل ہیں۔

بیان کے مطابق ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے انہیں انویسٹیگیشن حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔ 

ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ  نے کہا کہ جرائم کے خاتمے کیلئے خصوصی کارروائیاں جاری ہیں۔

مقبول خبریں