اکشے کمار کی 6 سال میں 100 کروڑ کمانے والی پہلی فلم کونسی ہے؟

اکشے کمار کی نئی فلم نے آٹھ دنوں میں 100 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرلیا


ویب ڈیسک February 05, 2025

بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی نئی فلم ’اسکائی فورس‘ نے آٹھ دنوں میں 100 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کر کے ان کے لیے باکس آفس پر کامیابی کی نئی امید پیدا کر دی ہے۔

بھارتی میڈیاکے مطابق فلم کی ٹیم نے ہفتے کے روز ایک پوسٹر جاری کیا، جس میں بتایا گیا کہ ’اسکائی فورس‘ نے 8 دنوں میں مجموعی طور پر 104.3 کروڑ روپے کا بزنس کر لیا ہے۔

یہ اکشے کمار کی گزشتہ چھ سال میں پہلی فلم ہے جس نے 100 کروڑ کا سنگ میل عبور کیا ہے۔ اس سے قبل ان کی فلم ’گڈ نیوز‘ نے 2019 میں 205.09 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا۔

بعد میں آنے والی فلموں جیسے ’بیل باٹم‘ (33.31 کروڑ)، ’بچن پانڈے‘ (51.04 کروڑ)، ’سمراٹ پرتھوی راج‘ (68.25 کروڑ)، ’رکشا بندھن‘ (48.63 کروڑ) اور ’رام سیتو‘ (74.7 کروڑ) نے یہ حد عبور نہیں کی۔

یاد رہے کہ فلم ’اسکائی فورس‘ 24 جنوری کو ریلیز ہوئی اور اسے ابھیشیک انیل کپور اور سندیپ کیولانی نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ فلم میں ویر پہاڑیا نے ڈیبیو کیا ہے اور اسکواڈرن لیڈر ٹی وجیا کا کردار نبھایا جبکہ ان کے ساتھ سارہ علی خان ان کی بیوی کا کردار نبھا رہی ہیں۔

 فلم کو ناقدین اور ناظرین دونوں کی جانب سے مثبت ردعمل ملا ہے، جو اکشے کمار کے لیے ایک بڑی کامیابی ثابت ہو سکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں