شارجہ میں 19 برس سے مقیم سیکیورٹی گارڈ کی ثابت قدمی نے 10 برس بعد بالآخر اس کی قسمت بدل دی۔
بھارتی ریاست کیریلا سے تعلق رکھنے والے آشک پتنہارتھ نے تازہ ترین قرعہ اندازی میں ڈھائی کروڑ درہم (1 ارب 89 کروڑ روپے سے زائد) جیت لیے۔
38 سالہ سیکیورٹی گارڈ متحدہ عرب امارت میں 19 برس سے رہ رہے ہیں اور ان کا خاندان بھارت میں ہے۔ گارڈ گزشتہ 10 برسوں سے لاٹری کا ٹکٹ خرید رہے تھے۔
آشک کا کہنا تھا کہ وہ ابھی تک حیرت میں مبتلا ہیں، چونکہ وہ وہ لائیو ڈرا کو نہیں دیکھ رہے تھے اس لیے انہیں سن کر جھٹکا لگا۔ آپ خوشی کا اندازہ لگا سکتے ہیں کہ 10 برس بعد بالآخر وہ گرینڈ انعام جیت گئے۔
انہوں نے کہا کہ خاندان کو سہارا دینا ان کی پہلی ترجیح ہے۔ وہ ’بِگ ٹکٹ‘ خریدنا جاری رکھیں گے اور دوسروں کو بھی یہی مشورہ ہے کہ ہر مہینے ٹکٹ خریدتے رہیں۔