یونیورسٹی طالبہ کو ہراساں کرنے والا اوباش گرفتار

مصری شاہ پولیس نے فوری کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کیا


سید مشرف شاہ February 05, 2025
فوٹو ایکسپریس

لاہور کے علاقے مصری شاہ میں پولیس نے یونیورسٹی کی طالبہ کو ہراساں کرنے والے اوباش نوجوان گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق مصری شاہ سے یونیورسٹی کی طالبہ کو ہراساں کرنے والے اوباش کو پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔

اوباش ملزم موبائل میسجز اور یونیورسٹی جاتے ہوئے لڑکی کو تنگ اور آوازیں کستا تھا۔ 

ایس ایچ او تھانہ مصری شاہ کے مطابق لڑکی کی والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ایس پی سٹی کی بروقت کاروائی پر ایس ایچ او مصری شاہ اور ٹیم کو شاباش دی اور خواتین کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں