سینئر اداکار کو سیٹ پر برگر کے پیسوں کیلئے بھی جھگڑتے دیکھا ہے، جگن کاظم کا انکشاف

جگن کاظم کے مطابق انہوں نے یہ تمام صورتحال اپنی آنکھوں سے دیکھی اور یہ رویہ انہیں نامناسب محسوس ہوا


ویب ڈیسک February 06, 2025

معروف پاکستانی اداکارہ اور میزبان جگن کاظم نے بیرون ملک شوٹنگ کے دوران اخراجات پر ہونے والے تنازع کا انکشاف کیا ہے

جگن کاظم نے ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران بیرون ملک شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے ایک واقعے کا ذکر کیا، جہاں انہوں ایک سینئر اداکار کو برگر کے پیسوں تک کیلئے پروڈکشن سے لڑتے دیکھا۔

انہوں نے بتایا کہ شوٹنگ کے دوران ایک سینئر اداکار نے اپنے ذاتی طور پر خریدے گئے برگر کی رسید پروڈکشن ٹیم کو دی اور دعویٰ کیا کہ چونکہ انہیں دوپہر کا کھانا فراہم نہیں کیا گیا، اس لیے وہ اس رقم کی واپسی چاہتے ہیں۔

جگن کاظم کے مطابق انہوں نے یہ تمام صورتحال اپنی آنکھوں سے دیکھی اور یہ رویہ انہیں نامناسب محسوس ہوا۔

اداکارہ نے کہا کہ وہ اس بات کو ناپسند کرتی ہیں جب لوگ بیرون ملک شوٹنگ کے دوران چھوٹے موٹے اخراجات کا حساب رکھتے ہیں اور ان کی واپسی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک پیشہ ورانہ ماحول میں ایسے معمولی اخراجات کو درگزر کرنا چاہیے کیونکہ یہ سب ایک اداکار کو زیب نہیں دیتا۔

جگن کاظم نے مزید کہا کہ کارپوریٹ سیکٹر میں کام کرنے والے لوگ بھی معمولی رقم کے لیے اس طرح کی رسیدیں نہیں بنواتے، اس لیے شوبز انڈسٹری میں بھی ایسا رویہ اختیار نہیں کرنا چاہیے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں