اے ایس ایف میں بھرتی کا ٹیسٹ: دوڑ کے دوران امیدوار جان کی بازی ہار گیا

نوجوان مالاکنڈ  درگئی سے اے ایس ایف میں بھرتی کے لیے ٹیسٹ دینے آیا تھا


ویب ڈیسک February 06, 2025

پشاور:

اے ایس ایف میں بھرتی کے لیے ٹیسٹ کے دوران دوڑ کے مرحلے میں نوجوان چل بسا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) میں بھرتی کے لیے قیوم اسپورٹس اسٹیڈیم میں فزیکل ٹیسٹ جاری تھا اس دوران دوڑ کا مرحلہ آیا۔

دوڑنے کے دوران نوکری کے لیے آیا محمد طیب نامی نوجوان طبیعت خراب ہونے پر گرگیا، اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی تصدیق ہوئی۔

اطلاعات کے مطابق نوجوان مالاکنڈ  درگئی سے آیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں