طلبی کے باوجود بابر اعظم پر ہراسانی کا الزام لگانے والی خاتون کی عدالت میں عدم پیشی

عدالت نے مدعی مقدمہ خاتون کو آج ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا تھا۔


ویب ڈیسک February 06, 2025

سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم  بابر اعظم پر خاتون کو ہراساں کرنے  کے الزام سے متعلق   کیس کی سماعت کے دوران مدعی مقدمہ خاتون آج عدالت میں پیش نہیں ہو سکی۔

جسٹس اسجد جاوید گھرال نے قومی کرکٹر بابر اعظم کی درخواست پر سماعت کی، مدعی خاتون کے وکیل نے کہا کہ خاتون کی گاڑی کو حادثہ پیش آنے کی وجہ سے میری مؤکلہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکتیں۔

عدالت نے مدعی مقدمہ خاتون کی غیر حاضری کی بنا پر  کیس کی سماعت اپریل کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کردی۔

بابر اعظم  نے اپنی درخواست میں مؤقف اپنایا کہ خاتون نے درخواست گزار پر ریپ اور ہراساں کرنے کے الزامات لگائے، خاتون نے بلیک میل کرنے کے الزامات بھی لگائے ہیں، ایڈیشنل سیشن جج نے حقائق کے برعکس فیصلہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ بے بنیاد الزامات لگا کر درخواست گزار کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔

عدالت نے بابر اعظم کی درخواست پر 2021ء سے حکم امتناعی جاری کر رکھا ہے۔ عدالت نے مدعی مقدمہ خاتون کو آج ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔