پشاور اسٹیڈیم میں چیمپیئنز ٹرافی کی تقریب رونمائی بدانتظامی کا شکار

ٹرافی مختصر وقت کے لیے ارباب اسٹیڈیم رکھی گئی جسے واپس اسلام آباد منتقل کر دیا گیا


وقائع نگار February 06, 2025
ربادا،ثقلین مشتاق کے بعد کم عمر ٹاپ رینک بولر بن گئے، بیٹسمینوں میں بابر اعظم کوایک درجہ ترقی نے ساتویں نمبر پر پہنچادیا فوٹو : فائل

پشاور:

ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کی تقریب رونمائی بدانتظامی کا شکار رہی، کسی حکومتی اور محکمہ کھیل کے ذمہ داروں نے شرکت نہیں کی۔

ٹرافی مختصر وقت کے لیے ارباب اسٹیڈیم رکھی گئی جسے واپس اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔

آئی سی بی چیمیئنز ٹرافی پشاور یونیورسٹی سے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم لائی گئی جہاں ٹرافی وصول کرنے کے لیے کوئی حکومتی شخصیت اور محکمہ کھیل کی کوئی شخصیت موجود نہیں تھی۔

مزید پڑھیں؛ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی پشاور یونیورسٹی پہنچ گئی

پشاور سے تعلق رکھنے والی قومی کرکٹ ٹیم کے موجودہ اور سابقہ کھلاڑیوں میں سے کوئی کو دعوت نہیں دی گئی۔

واضح رہے کہ  آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی آج پشاور پہنچی تھی جسے پشاور یونیورسٹی اور ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم لے جایا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں