کراچی: ٹرین کی ٹکر سے سیکیورٹی گارڈ جاں بحق

35 سالہ سیکیورٹی گارڈ کی شناخت مبین کے نام سے کی گئی


اسٹاف رپورٹر February 06, 2025
(فوٹو: فائل)

سٹی ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کی ٹکر سے سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا۔

سٹی ریلوے اسٹیشن سلطان آباد کے قریب ٹرین کی ٹکر سے سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے سول اسپتال پہنچائی۔

ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 35 سالہ مبین کے نام سے کی گئی جو کہ سیکیورٹی گارڈ تھا۔

متوفی ڈیوٹی پر جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگیا جس کا آبائی تعلق مورو سے بتایا جاتا ہے۔تاہم، سٹی ریلوے پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں