اپوزیشن الائنس کی قیادت کون کرے گا؟ پی ٹی آئی رہنما نے ممکنہ نام بتادیا

الائنس میں مولانا فضل الرحمان بھی شامل ہوں گے جبکہ شاہد خاقان کے حوالے سے فیصلہ ایک دو روز میں ہوجائے گا، رؤف حسن


ویب ڈیسک February 06, 2025

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے نئے الائنس میں تحفظ آئین پاکستان والی جماعتیں شامل ہیں، شاہد خاقان عباسی کو تحریک کی قیادت دینے پر بات چیت ہورہی ہے۔

رہنما  پی ٹی آئی رؤف حسن  نے  پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے  کہا ہے کہ    نئے الائنس میں وہ تمام جماعتیں ہیں جو تحفظ آئین پاکستان میں  بھی شامل تھیں۔

انہوں نے کہا کہ نئے  الائنس میں نئی جماعتیں بھی شامل ہوئی ہیں، ہمارا سب کے ساتھ رابطہ ہے ، ہماری کوشش ہے کہ  نئی سیاسی  جماعتیں بھی گرینڈ اپوزیشن الائنس میں شامل کریں۔

رؤف حسن نے کہا کہ سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان بھی اس تحریک کا حصہ ہوں گے جبکہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے تحریک کو لیڈ کرنے کے معاملے  پر بات چیت ہو رہی ہے، اس حوالےسے ایک دو دن میں فیصلہ ہو جائے گا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ  آٹھ  فروری  کو لاہور کے جلسے کی  ابھی ہمیں اجازت نہیں ملی ہے، نہ ہی ہم یہ امید کرتے ہیں  کہ لاہور میں جلسے کی ہمیں اجازت ملے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک سال ہوگیا ہمارے مینڈیٹ کو چھینے ہوئے ، پر امن طریقے سے  اپنا مینڈیٹ واپس لینے کی کوشش کی ، لیکن ریاست کی فسطائیت سے ایسا ممکن نہیں ہو سکا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں