چیمپئنز ٹرافی کیلیے بہترین ٹیم کا انتخاب کیا ہے، صائم کی کمی محسوس ہوگی، محمد رضوان

بہترین فارم والوں کو پہلی ترجیح دینی چاہیے، خوشدل شاہ اور فہیم اشرف اچھی فارم میں ہیں: محمد رضوان


ویب ڈیسک February 07, 2025

پاکستان کی ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں صائم ایوب کی کمی ضرور محسوس کریں گے۔ اسکواڈ سب کے سامنے ہے، ہر چیز کو سامنے رکھ کر بہترین ٹیم کا انتخاب کیا گیا ہے۔

لاہورمیں پریس کانفرنس کے دوران محمد رضوان نے فہیم اشرف اور خوشدل شاہ کی سلیکشن کے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بہترین فارم والوں کو پہلی ترجیح دینی چاہیے، خوشدل شاہ اور فہیم اشرف اچھی فارم میں ہیں۔

مزید پڑھیئے: بھارتی امپائر نے چیمپئنز ٹرافی کیلیے پاکستان آنے سے کیوں انکار کیا؟ وجہ سامنے آگئی

انہوں نے مزید کہا کہ لاہور میں ڈیو اثر انداز ہوسکتی ہے اس لیے ابرار احمد کے علاوہ دوسرے اسپنر کے متعلق نہیں سوچا۔

مزید پڑھیئے: ہیڈ کوچ عاقب جاوید فہیم اشرف کی حمایت میں سامنے آگئے

فخر زمان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ فخر زمان بیمار تھے اس لیے ٹیم میں نہیں تھے، اور کوئی بات نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں