پی ٹی آئی اپنی ہی صوبائی حکومت کے خلاف احتجاج کر رہی ہے، گورنر خیبرپختونخوا

پی ٹی آئی کو ایک صوبے میں الیکشن درست اور باقی میں دھاندلی نظر آتی ہے، 11 سال سے مسلط کردیا گیا ہے، فیصل کریم کندی


ویب ڈیسک February 07, 2025
فوٹو فائل

MARDAN/PESHAWAR:

خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اپنی ہی صوبائی حکومت کے خلاف احتجاج کر رہی ہے۔

مردان کے علاقے تخت بھائی میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شمولیتی جلسے سے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 11 سال سے ایک پارٹی صوبے پر مسلط کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ایک صوبے میں الیکشن درست اور باقی میں دھاندلی نظر آتی ہے، پی ٹی آئی اپنی ہی صوبائی حکومت کے خلاف احتجاج کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین کو سزا ہوئی لیکن پارٹی نے کہیں احتجاج نہیں کیا، قیادت کو لیڈر کی فکر نہیں، عہدوں کے لیے آپس میں لڑ رہی ہے اور خیبرپختونخوا اسمبلی نے ہزاروں نوکریاں ختم کرنے کا بل پاس کیا۔

گورنر کے پی نے کہا کہ حکومت عوام کو روزگار دینے کے بجائے چھین رہی ہے، پی ٹی آئی نے صوبے کو دہشت گردوں کے حوالے کر دیا، پرامن احتجاج پر لاٹھی چارج اور شیلنگ پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ضم اضلاع کے 600 ارب صوبائی حکومت ہڑپ کر گئی، وزیر اعلیٰ سے 600 ارب روپے کا حساب لیا جائے گا، گورنر خیبرپختونخوا کا شمولیتی جلسے سے خطاب

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔