ویرات کوہلی کی فٹنس کے متعلق بڑی خبر آگئی

نائب کپتان شبھمن گل نے سابق کپتان ویرات کوہلی کی فٹنس کے متعلق اہم خبر دے دی


ویب ڈیسک February 07, 2025

بھارتی ٹیم کے نائب کپتان شبھمن گل نے سابق کپتان ویرات کوہلی کی فٹنس کے متعلق اہم خبر دے دی۔

انگلینڈ کے خلاف تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شبھمن گل نے ویرات کوہلی کی فٹنس کے متعلق اپ ڈیٹ دیتے ہوئے کٹک میں شیڈول ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں ویرات کوہلی کی شمولیت کا اشارہ دیا۔

شبھمن گل کا کہنا تھا کہ کوہلی کی فٹنس کوئی سنجیدہ معاملہ نہیں۔ میچ کے روز پریکٹس میں وہ صحیح تھے لیکن اگلے روز ان کے گٹھنے پر سوجن تھی۔ وہ دوسرے ایک روزہ میچ میں ضرور پلیئنگ الیون کا حصہ ہوں گے۔

 

Witnessed Virat Kohli getting sacked from stadium by Rohit Sharma 😍

Not everyone is that lucky. pic.twitter.com/weI3rnT30W

— Ctrl C Ctrl Memes (@Ctrlmemes_) February 7, 2025

تاہم، سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ویرات کوہلی کو کپتان روہت شرما اور ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کےساتھ گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو کے آخر میں روہت اور گمبھیر کوہلی کی پشت پر تھپتھپاتے ہوئے دِکھائی دیتے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کوہلی کو پلیئنگ میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ باہمی اتفاق سے ہوا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں