کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کا 14 فروری سے پنجاب بھر چینی کی فروخت بند کرنے کا اعلان

چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ ایف بی آر کی ناقص پالیسی کا نتیجہ ہے، مرکزی صدر کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن


ویب ڈیسک February 08, 2025

مرکزی صدر کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن سلیم پرویز بٹ  نے کہا ہے کہ 14 فروری سے پنجاب بھر میں چینی کی فروخت بند کردیں گے، چینی کی فی کلو قیمت میں تین روپے کا اضافہ منظور نہیں۔ 

سرپرست اعلی مرکزی کریانہ ایسوسی ایشن پنجاب حاجی پرویز بٹ  نے اپنے ویڈیو پیغام  میں کہا کہ مرکزی کریانہ  ایسوسی ایشن پنجاب  چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کو مسترد کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ ایف بی آر کی ناقص پالیسی کا نتیجہ ہے،  4 روپے کا  ،75مائیکرون کے بیگ  پیکنگ لیبر سمیت دس روپے فی کلو چینی پر خرچہ پڑتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے دوکاندار کے لئے صرف تین روپے بڑھائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 14 فروری کو لاہور میں پنجاب کریانہ ایسوسی ایشن کے اجلاس میں بائیکاٹ کا اعلان کریں گے، پنجاب حکومت اور ایف بھی آر سے کئی بار مذاکرات کئے مگر شنوائی نہیں ہو رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں