تھر ڈیزرٹ ٹرین سفاری کا آغاز

ٹرین کے مسافر مختلف ثقافتی اور سیاحتی ورثوں سے لطف اندوز ہوں گے


ویب ڈیسک February 08, 2025

سندھ حکومت کی جانب سے تھر ڈیزرٹ ٹرین سفاری کا آغاز کردیا گیا۔  

پہلی ٹرین کینٹ اسٹیشن سے تھرپارکر کے لیے روانہ ہوئی۔ صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ نے تھرڈیزرٹ سفاری ٹرین کا افتتاح کیا اور ٹرین میں سوار ہو کر روانہ ہوئے۔ تھر ڈیزرٹ سفاری ٹرین کے مسافروں میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔

ٹرین حیدرآباد میرپورخاص چھور سے پرچی جی ویری پہنچے گی۔ ٹرین کے مسافر مختلف اسٹیشنز پر سیاحتی و ثقافتی ورثوں سے لطف انداز ہوں گے۔ مسافروں تھرپارکرکے خوبصورت صحرااورسرحد کے نزدیک بھی سیر کریں گے۔  پہلی تھر ڈزرٹ سفاری ٹرین کے مسافر آج رات پرچی جی ویری ریزارٹ پر قیام کریں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں